
11 Mar 2025
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے لاہور سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے صابن میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے صابن میں چھپائی گئی 470 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ مختلف کارروائیوں کے دوران کاروائیوں میں1 کروڑ سے زائد مالیت کی 80.470 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔