
11 Mar 2025
(لاہور نیوز) ہڈیارہ میں 16 سالہ بچے کو زخمی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
لاہور نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمز تشکیل دے دیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ سینئر پولیس افسران پر مشتمل پولیس ٹیم اس کیس پر ورکنگ کر رہی ہے، ٹیم افسران میں ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ، ڈی ایس پی برکی، انچارج انویسٹی گیشن ہڈیارہ شامل ہیں۔