
10 Mar 2025
(لاہور نیوز) صحت دشمن مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 7 معروف ریسٹورنٹس بند کرا دیئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے 5 لاکھ 47 ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں 46 ہزار 200 کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔
ریسٹورنٹس میں ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی جبکہ انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کی میڈیکل رپورٹس بھی نہیں تھیں۔
ریسٹورنٹس میں فنگس زدہ فریزر، ٹوٹے گندے فرش پر اشیاء خورونوش تیار کی جا رہی تھیں، گوشت کو دھونے کے لئے گندے پانی کا استعمال کیا جا رہا تھا، مالکان کو 17 لاکھ 77 ہزار کے جرمانے جبکہ 25 سو کلو ناقص گوشت، 120 لٹر دودھ، ناقص آئل تلف کرا دیا گیا ہے۔