اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

07 Mar 2025
07 Mar 2025

(لاہور نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار کر لئے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون  نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار کئے، ملزمان کی شناخت مرزا احسان بیگ، عمران مشتاق اور حسن عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان  نے ایجنٹوں کے ساتھ ملکر شہری کو سپین بھجوانے کی کوشش کی، ملزمان  نے شہری سے اس مقصد کیلئے 27 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

عبدالقادر قمر  نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles