
07 Mar 2025
(ویب ڈیسک) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ جبکہ اور چار پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811، کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504، کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 522، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 متاثر ہوئی۔
اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز 208، کراچی سے کوئٹہ فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851، کراچی سے لاہور ایئر بلو کی پرواز 402، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 اور 302، کراچی سے لاہور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840 شامل ہیں۔
کچھ پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔