اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ماہ رمضان کا پہلا جمعتہ المبارک، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

07 Mar 2025
07 Mar 2025

(ویب ڈیسک) ماہ رمضان کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی 36,500 سے زائد مساجد، 2,179 امام بارگاہوں اور 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 75,000 سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات ہوں گے، لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں پر 5,000 سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

صوبہ بھر کی حساس مساجد اور امام بارگاہوں پر 200 سے زائد واک تھرو گیٹ چیکنگ کے لئے استعمال کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور سکیورٹی کو مزید بڑھا دیں، انہوں نے علما کرام اور مشائخ عظام سے درخواست کی کہ وہ اپنے خطبات میں بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیں۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مذہبی مقامات کے اطراف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے، انہوں نے کہا کہ سینئر افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے موجود رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles