
07 Mar 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب کے 11 ہزار سے زائد ینگ ڈاکٹرز کو ماہانہ وظیفہ نہ مل سکا۔
زیر تربیت ڈاکٹرز اور ہاؤس آفیسرز فروری کے وظیفہ سے محروم ہیں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ہر ماہ وظیفہ کی ادائیگی میں تاخیر کا شکار ہے۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹرز اور ہاؤس آفیسرز کا وظیفہ ادائیگی سینٹرلائزڈ کرنے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ایک سال بعد بھی وظیفہ ادائیگی بروقت نہ بنا سکی، وظیفہ کی ادائیگی میں تاخیر سے نوجوان ڈاکٹرز شدید پریشان ہو گئے۔