اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن، کروڑوں کے واجبات وصول

07 Mar 2025
07 Mar 2025

(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن کے دوران کروڑوں کے واجبات وصول کئے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، تمام اضلاع اور زونز کے ای ٹی اوز کو کمرشل اور نیم کمرشل جائیدادوں کو سربمہر کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔

یکم تا 5 مارچ تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران 9,700 سے زائد نادہندہ جائیدادوں کو سیل کیا جا چکا ہے، جن پر 30 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات تھے۔

اس کارروائی کے نتیجے میں صرف 5 روز میں 3,000 سے زائد پراپرٹی مالکان  نے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس جمع کروایا جس کے بعد ان کی جائیدادیں بحال کر دی گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل عمر شیر چٹھہ  نے واضح کیا ہے کہ تمام ضلعی افسران اور انسپکٹرز کو ہدایت دی جا چکی ہے کہ وہ 25 مارچ تک تمام پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے وصولی کو یقینی بنائیں، یہ آپریشن 30 جون تک جاری رکھا جائے گا اور ان پراپرٹی مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو بار بار یاد دہانیوں کے باوجود اپنے واجبات ادا نہیں کر رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے