
06 Mar 2025
(ویب ڈیسک) شہر کے ماڈل بازاروں میں چینی کی قیمت کم ہو کر 130 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے تک پہنچ گئی۔
شوگر ملیں اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو بڑھا کر منافع کمانے کی کوشش کر رہی ہیں، اوپن مارکیٹ میں 1 کلوگرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، مختلف کمپنیوں کی پیکنگ والی چینی 180 روپے فی کلوگرام تک بیچی جا رہی ہے۔
شہریوں نے پنجاب حکومت سے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ماڈل بازاروں میں چینی کی قیمت کم ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی خریداری کو مشکل بنا دیا ہے۔