اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر

06 Mar 2025
06 Mar 2025

(مدثر علی رانا) سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر اثاثے ڈکلیئر کرنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا جائے گا، وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن کا سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈکلیئر کرنے کا تیار ڈرافٹ آئی ایم ایف کو دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ ریونیو شارٹ فال ختم کرنے کیلئے منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے سپر ٹیکس سے 157 ارب روپے حاصل ہو سکتے ہیں، پلان کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے کیلئے عدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے، زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد سماعت کیلئے وزیراعظم آفس کی معاونت ہو گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ اور ٹیکس پالیسی یونٹ کے آپریشنالائزیشن پلان پر مذاکرات جاری ہیں، مہنگائی، خطے کے دیگر ممالک سے موازنہ، نیشنل اکاؤنٹس پر مذاکرات کئے جا رہے ہیں، لیبر فورس سروے، فیملی بجٹ سروے، لیونگ سٹینڈرڈ پر مذاکرات میں رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، آئی ایم ایف وفد سے بجلی و گیس ٹیرف اور گردشی قرضہ پر بھی اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔

آج سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈکلیئر کرنے کیلئے مسودے پر مذاکرات ہوں گے جس میں سرکاری افسران کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کا تیار ڈرافٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے