اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ون ڈے رینکنگ: کوہلی کی ترقی، بابر کی دوسری پوزیشن برقرار

06 Mar 2025
06 Mar 2025

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی ترقی ہوئی ہے جبکہ بابر کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں بہترین بلے بازی کے بعد ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کر کے پانچویں سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور بھارتی کپتان روہت شرما 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

افغانستان کے ابراہیم زدران 13 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ 2 درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔

ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا پہلا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی باؤلرز کی رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے محمد شامی تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جنوبی افریقا کے مارکو جینسن 9 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے جوفرا آرچر 13 درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی پہلے نمبر پر آگئے ہیں، عظمت اللہ عمر زئی کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوئی ہے، افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ بھارت کے اکشر پٹیل 17 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے