
06 Mar 2025
(ویب ڈیسک) اووربلنگ کرنے پر لیسکو ڈھولنوال سب ڈویژن کے ایس ڈی او فیضان اعظم کو معطل کر دیا گیا۔
ڈیفیکٹو کوڈ کی مد میں اووربلنگ کرنے پر ایس ڈی او کو معطل کیا گیا۔ صارفین کے درست میٹرز کو ڈیفیکٹو قرار دے کر اضافی یونٹس چارج کئے گئے۔لیسکو کی ایس اینڈ آئی ٹیم نے ابتدائی انکوائری کے دوران اضافی یونٹس کی نشاندہی کی۔ ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں لیسکو چیف شاہد حیدر نے ایس ڈی او کو معطل کر دیا۔
ایس ڈی او فیضان اعظم کو ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔