(لاہور نیوز) رحمتوں کے مہینے میں منافع خور مافیا آزاد گھوم رہا ہے، بازاروں میں مہنگائی کا راج برقرار ہے۔
سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری ریٹ سے زیادہ پر فروخت جاری ہے، برائلر گوشت کے دام بھی نیچے نہیں آ سکے۔
یکم رمضان سے اب تک سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 9 سبزیوں کے دام بڑھے، ادرک کا سرکاری ریٹ 10 روپے بڑھا کر 380 کیا گیا مگر 450 روپے فی کلو بک رہا ہے، سبز مرچ سرکاری ریٹ 110 کے بجائے 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، ٹینڈے فارمی کا سرکاری ریٹ 15 روپے اضافے سے 45 روپے فی کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں ٹینڈے دیسی 60 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
دوسری طرف پھلوں کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہ آ سکی جبکہ برائلر جس کا سرکاری ریٹ 595 روپے فی کلو ہے مگر صافی گوشت 700 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں بھی مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی، ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے۔
