05 Mar 2025
(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیلڈ آپریشنز کے دوران 939 فوڈ پوائنٹس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیئے۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی صوبہ بھر میں چیکنگ جاری ہے، قوانین کی خلاف ورزی پر 7 پوائنٹس بند، 385 فوڈ پوائنٹ مالکان کو 54 لاکھ 29 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں 3 شفٹوں میں فیلڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، 939 فوڈ پوائنٹس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔
عاصم جاوید نے بتایا ناقص مصالحہ جات، غیر معیاری رنگ اور ناقص آئل استعمال کرنے پر فوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا جبکہ 4 ہزار کلو سموسہ پٹی، پکوڑیاں، ایک ہزار 960 لٹر ناقص دودھ، 300 لٹر آئل، 200 کلو گوشت، سبزیاں، 157 کلو کیچپ اور 150 لٹر مشروبات تلف کر دیئے گئے۔
