اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

والد سے دو کروڑ ہتھیانے کیلئے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار

05 Mar 2025
05 Mar 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان نے دوست کے ساتھ مل کر اپنے اغوا کا ڈراما رچا کر گھر والوں سے دو کروڑ روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس نے 12 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران کے مطابق  پولیس کو عبدالرحمان نامی شہری کی جانب سے بیٹے کے اغوا کی درخواست موصول ہوئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی اورخصوصی ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ، درخواست گزار کے بیٹے کو اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا بیٹا خود ہی تھا جس نے دوست کے ساتھ مل کر گھر والوں سے دو کروڑ کی رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ 

 ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گھر والوں سے مغوی کی بازیابی کیلئے دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق شہری کے بیٹے اور اس کے دوست  کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے