
05 Mar 2025
(لاہور نیوز) چوہنگ میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل قربان جاں بحق ہوا، کانسٹیبل قربان کے والد کی مدعیت میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق بیٹے کا موبائل فون،موٹرسائیکل، نقدی اور دیگر سامان بھی ڈاکو ساتھ لے گیا۔