
05 Mar 2025
(لاہور نیوز) فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔
منشیات مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اے ایس پی ڈیفنس شہربانو کی سربراہی میں فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروش گرفتار کئے۔
اے ایس پی ڈیفنس کے مطابق ملزمان میں کمال، عباس، اشفاق اور علی شامل ہیں جن سے 5 کلو 380 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔
ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔