اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: نئے تعینات ہونیوالے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

05 Mar 2025
05 Mar 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی۔

ایڈیشنل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں راجہ غضنفر علی خان، تنویر احمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان شامل ہیں۔

تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا نے شرکت کی، جسٹس شاہد کریم، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس راحیل کامران شیخ اور جسٹس سردار اکبر علی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

حلف برداری تقریب میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس ساجد محمد سیٹھی، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس طارق ندیم، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس انوار الحق، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس فیصل زمان خان اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے شرکت کی۔

حلف برداری تقریب میں پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے