
04 Mar 2025
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ میں خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کا واقعہ، مقتولہ شکیلہ فضیلت کو رنگ ساز نے قیمتی موبائل کیلئے قتل کیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق ملزم عظیم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا کہ فون دیکھ کر اسکی نیت بدل گئی اور اس نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔
محمد نوید کے مطابق ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز ماری بعدازاں اسے کرنٹ لگایا، ملزم قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لے کر گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے چاول اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم عظیم نے خاتون کو واش روم میں لے جا کر کرنٹ لگایا۔