اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.60 قیمت فروخت : 38.67
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.65 قیمت فروخت : 281.15
  • یورو قیمت خرید: 319.46 قیمت فروخت : 320.03
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.10 قیمت فروخت : 373.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.15 قیمت فروخت : 179.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.77 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.82 قیمت فروخت : 74.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.94 قیمت فروخت : 77.07
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.12 قیمت فروخت : 919.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 359700 دس گرام : 308400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329723 دس گرام : 282698
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3470 دس گرام : 2978
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فہد مصطفیٰ کا براہ راست شو میں ثنا جاوید کو طعنہ ، ویڈیو وائرل

04 Mar 2025
04 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار اور ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک بار پھر اپنے مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے رمضان سپیشل گیم شو کے دوران اداکارہ ثنا جاوید پر ایسا طنز کیا کہ پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔

فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں ثنا جاوید ایک بار پھر مہمان کے طور پر شامل ہوئیں اور دوران پروگرام انھوں نے فہد سے کہا، ’’مجھے یہاں لڑکے نظر نہیں آ رہے، براہ کرم گیم کےلیے چند لڑکے ڈھونڈ دیں۔‘‘

اس پر فہد نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں جواب دیا، ’’یہاں بہت سے لڑکے موجود ہیں، ہجوم میں دیکھیں! لیکن اب میں آپ کےلیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا، ایک تو میں پہلے ہی ڈھونڈ چکا ہوں!‘‘

فہد کے اس طنزیہ جملے نے نہ صرف ثنا جاوید کو شرمندہ کردیا بلکہ پورے سٹوڈیو کو ہنسی کے قہقہوں سے بھر دیا۔ ثنا نے فہد کو روکنے کی کوشش کی، لیکن تب تک یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوچکا تھا۔ جیسے ہی یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، صارفین کے ملے جلے ردعمل سامنے آنا شروع ہو گئے۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فہد نے ثنا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور وہ اس طنز کی مستحق تھیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’’انہیں شادی کے فوراً بعد جیتو پاکستان میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘‘ جبکہ کچھ نے فہد کے مزاحیہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی شو کو زندہ دل بنا دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles