
03 Mar 2025
(لاہور نیوز) معاون خصوصی وزیر اعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ چیلنجز بہت زیادہ ہیں لیکن حکومت کی سمت درست ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ ہم دودھ اور شہد کی نہریں بہنےکا کلیم نہیں کر رہے، مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکس کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، کوئی ایمنسٹی نہیں آرہی ہم نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کیا ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے نجکاری کے عمل کو آگے لیکر چلنا ہے، ہر شعبے میں بہتری کیلئے کام ہو رہا ہے، چیلنجز بہت زیادہ ہیں لیکن حکومت کی سمت درست جانب گامزن ہے، ایک اور سوال کے جواب میں رانا احسان افضل نے کہا کہ معیشت کے تمام اشاریئے بھی مثبت ہیں۔