تجارت
اسحاق ڈار کا میری ٹائم اور ایوی ایشن شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ
03 Mar 2025

03 Mar 2025
(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میری ٹائم اور ایوی ایشن کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سیکرٹری دفاع، نجکاری، BOI، قانون، میری ٹائم افیئرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔