اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں 0.83 فیصد کمی ریکارڈ

03 Mar 2025
03 Mar 2025

(لاہورنیوز) ماہ فروری میں مہنگائی حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی،سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.83 فیصد کمی آئی،شہری علاقوں میں 1.8 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.1 فیصد،جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ماہ میں دال چنا اورچائے 10 فیصد، بیسن 9 فیصد تک سستا ہوا،گندم 3 فیصد،دال ماش 2.82 فیصد اور آٹا 2.23 فیصدسستا ہوا،چکن،دال مسور،مونگ، مچھلی، دودھ کی مصنوعات کےدام کم ہوئے،ایندھن،ٹرانسپورٹ سروسز،تعمیراتی سامان، بجلی، اسٹیشنری بھی سستی ہوئی۔

گزشتہ ماہ ٹماٹر 57 فیصد اورپیاز 32 فیصد سستا ہوا، آلو 20 فیصد، سبزیاں 17 فیصد تک سستی ہوئیں،انڈوں کی قیمت میں 14 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔گزشتہ ماہ پھل 15 فیصد،چینی 9.35 فیصد،مکھن 5.61 فیصدمہنگا ہوا،مصالحے 1.59 فیصد، بیکری آئٹمز 1.19فیصدمہنگےہوئے،مشروبات 1.16 فیصد،شہد 1.12فیصد تک سستا ہوا،خوردنی تیل،گھی،گوشت،چاول، ریڈی میڈ فوڈ بھی مہنگی اشیاء میں شامل ہیں،خشک دودھ، رہائشی سہولیات،ڈاکٹر فیس،مکینکل سروسز بھی مہنگی ہوئیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles