
03 Mar 2025
(لاہورنیوز) ملکی تجارتی خسارہ پھر بڑھ گیا، پاکستان کو فروری 25 میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارے کا سامنا رہا۔
رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں فروری 2025 میں ماہانہ 17.4 فیصد اور سالانہ 5.60 فیصد کمی ہوئی، فروری 2025 میں ملکی برآمدات 2 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں۔رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 6.30 فیصد اضافے سے 15.80 ارب ڈالر رہا، رواں مالی سال 8 ماہ میں برآمدات 8.2 فیصد اضافے سے 22.02 ارب ڈالر رہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ میں درآمدی بل 7.40 فیصد اضافے سے 37.80 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔