اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کا ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کیخلاف شکایات کا نوٹس

03 Mar 2025
03 Mar 2025

(لاہورنیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سکیم میں ترامیم و اصلاحات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، کمیٹی میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، تجارت، چیئرمین ایف بی آر، ایف بی آر کے ممبر کسٹمز اور ممبر آئی آر پالیسی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں چیئرمین اپٹما، چیئرمین پی ٹی ای اے، چیئرمین پی سی جی اے اور سیکرٹری تجارت بھی شامل ہوں گے، کمیٹی میں نجی شعبے سے بھی اراکین کو شامل کیا گیاہے، کمیٹی سکیم میں تبدیلیوں کا تعین کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کی جانب سے مقامی مصنوعات کے مقابلے میں درآمدی اشیاء کو دی جانے والی مبینہ رعایت کا جائزہ بھی لے گی، کمیٹی مجوزہ تبدیلیوں کے مقامی مینوفیکچررز پر ہونے والے اثرات کا جائزہ بھی لے گی۔

کمیٹی فریم ورک میں حائل تکنیکی مغالطوں کے حل کے لئے سفارشات پیش کرے گی، وزیراعظم نے کمیٹی سے دو ہفتے میں سفارشات طلب کی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles