اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاک امارات تجارتی تعلقات کا فروغ

03 Mar 2025
03 Mar 2025

(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لئے کوشاں ہے، ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے مختلف ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل کے درمیان اہم معاہدہ ہوا ہے جس کے باعث ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے، متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں بہتری کے ذریعے ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

ان تمام اقدامات کی بدولت پاکستان کی اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافہ اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری ہو گی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی سٹریٹجک شراکت داری تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھائے گی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے