اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب بھر میں آٹے اور چینی کے نرخوں میں واضح ریلیف ملنا شروع

02 Mar 2025
02 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں آٹے اور چینی کے نرخوں میں واضح ریلیف ملنا شروع ہو گیا۔

ڈی جی فوڈ پنجاب شعیب جدون کا کہنا ہے کہ حکومتی ریلیف بازاروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 871 تھیلے آٹا فروخت ہوچکا ہے، صوبہ بھر کے ریلیف سٹالز پر 10 کلو آٹا تھیلوں کی قیمت میں 20 سے 85 روپے تک ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریلیف سٹالز پر41 ہزار کلو سے زائد چینی فروخت ہو چکی ہے، تمام ریلیف سٹالز پر فی کلو چینی 130 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، لاہور ڈویژن میں 1383، گوجرانوالہ اور گجرات 579 جبکہ راولپنڈی کے اضلاع میں 1198 تھیلے آٹا فروخت ہوا، فیصل آباد 213، سرگودھا 160 اور ساہیوال ڈویژن کے اضلاع میں 301 تھیلے فروخت ہوئے۔ ملتان ڈویژن 381، بہاولپور 80 اور ڈی جی خان کے اضلاع میں 576 آٹا تھیلے ریلیف سٹالز سے خریدے گئے۔

 ڈی جی فوڈ پنجاب نے مزید بتایا کہ عوام تک سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، آٹے کے تھیلوں کی قیمت میں ریلیف وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر دیا جارہا ہے، انڈسٹری کے تعاون سے متعدد اشیاء سہولت سٹالز پر مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں، چینی اور آٹا تھیلوں کے سٹاک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے