اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم خاموشی سے اسلام آباد پہنچ گئی

25 Feb 2025
25 Feb 2025

(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

دبئی سے قومی ٹیم کا جہاز پہلے لاہور پہنچا جہاں چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی اور بورڈ کے عہدیدار اور دیگر چند لوگ اترے پھر اس جہاز  نے دوبارہ اڑان بھری اور اس بار اس کی منزل اسلام آباد تھی جہاں قومی کرکٹ ٹیم اتری۔

جہاز کے اس سفر میں غیر معمولی خاموشی تھی، کھلاڑی آپس میں بات چیت نہیں کر رہے تھے، بھارت کے خلاف دبئی میں اتوار کو یکطرفہ شکست کے بعد سب کے چہرے مرجھائے ہوئے تھے اور سر جھکے ہوئے تھے۔

چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی جو اس سے قبل کراچی سے دبئی خصوصی طیارے میں سفر کر کے ٹیم کے ہمراہ پہنچے تھے، اس سفر میں خاصی گہما گہمی تھی، قہقہے اور شور تھا تاہم اس بار گہری خاموشی تھی۔

چیئرمین نے دبئی میں کھلاڑیوں کو عشائیے پر بھی مدعو کیا تھا، وہ بھارت کیخلاف میچ سے ایک رات پہلے سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے بھی پہنچے تھے۔

البتہ واپسی پر شکست کے بعد جیسے سب کچھ بدل چکا تھا، نہ رویوں میں وہ گرمجوشی تھی نہ چہرے پر وہ مسکراہٹ تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

البتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلنا ہے، گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles