25 Feb 2025
(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے اہم میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔
راولپنڈی میں شیڈول آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے، میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں جبکہ امپائرز پچ کا معائنہ کرنے کے بعد ٹاس کیلئے کپتانوں کو دعوت دیں گے۔