کھیل
پاکستانی شائقین کن کرکٹرز کو پسند کرتے ہیں؟سابق کپتان سرفراز احمدکا بڑا بیان سامنے آگیا
24 Feb 2025

24 Feb 2025
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام بھارت اور ان کے کرکٹرز کو پسند کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام کا مجموعی جائزہ بتاتا ہوں، وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستانی عوام بھارت اور ان کے پلیئرز کو پسند اور ان کا احترام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7، 8 برسوں میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو چکی ہے، اسٹیو اسمتھ، کین ولیمسن اور دیگر کئی ورلڈ اسٹارز پاکستان میں کھیل چکے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان کا کہنا تھا کہ ممبئی اور کراچی میں کوئی فرق نہیں ہے، یہاں کے لوگوں کا کلچر بھی یکساں ہے۔