اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہینوں کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل، امیدیں اگر مگر سے جڑ گئیں

23 Feb 2025
23 Feb 2025

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سیمی فائنل تک دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کی رسائی بظاہر مشکل ہو گئی مگر امکان اب بھی باقی ہے۔

پاکستان کی ایونٹ کے 2 میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اگر مگر سے جڑ گئیں، میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے لگاتار شکست کے باوجود پاکستان تکنیکی طور پر ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوا۔

پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر برقرار رکھنے کےلیے نیوزی لینڈ کا دونوں میچز بھاری مارجن سے ہارنا لازمی ہو گیا ہے اور پاکستان کو راولپنڈی میں 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف اپنا میچ بھی بڑے مارجن سے جیتنا ہو گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں کل 24 فروری کو راولپنڈی میں مقابلہ کریں گی، اگر نیوزی لینڈ نے میچ جیت لیا یا میچ واش آؤٹ ہوا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ 2 مارچ کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری کو بنگلادیش اور پاکستان میں مقابلہ ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles