اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے: عظمیٰ بخاری

23 Feb 2025
23 Feb 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کے ریکارڈ قائم کرنے کا پہلا سال مکمل ہوا ہے، پنجاب حکومت عوام کی توقعات پر پورا اتری ہے، مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیالی پلاؤ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے، اب نوازشریف کا دور ہے، عوامی خدمت کا دور ہے، مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کئے جو پہلے کوئی حکومت نہیں کر سکی، مریم نواز نے پاکستان میں سیاست کے پیمانے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں مریم نواز پنجاب کو ترقی یافتہ بنا رہی ہیں، مریم نواز نے گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو دفن کردیا اب صرف کام ہوگا، باقی صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اپنے وزراءاعلیٰ کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles