اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا رمضان میں سحر و افطار پوائنٹس کی چیکنگ کیلئے پلان مرتب

22 Feb 2025
22 Feb 2025

(لاہور نیوز) ماہ صیام سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن پلان تیار ہو گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے اختتام تک سحر و افطار پوائنٹس کی چیکنگ کے لئے مکمل پلان مرتب کر لیا گیا، گلی محلوں میں افطار پوائنٹس کی چیکنگ کے لئے پی ایف اے بائیک سکواڈ بھی تیار رہے گا، فوڈ سیفٹی ٹیمیں سحر و افطار اور رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہیں گی، ناقص گھی اور کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر سحر و افطار پوائنٹس کو بند کیا جائے گا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا افطار کے اوقات میں گلی محلوں میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، فروخت کے لئے تیار اشیاء خورونوش کو بغیر ڈھانپے رکھنا ممنوع ہے، سوشل میڈیا پر رمضان خصوصی ٹرانسمیشن "غذا کی بات" چلائی جائے گی، فوڈ سیفٹی ٹیمیں اوقات کار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام تک پہنچنے والی خوراک کو مسلسل چیک کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے