22 Feb 2025
(ویب ڈیسک) محکمہ اوقاف نے داتا دربار میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کی درخواستوں کا عمل شروع کر دیا۔
محکمہ اوقاف پنجاب نے خواہشمند حضرات کو درخواست فارم فراہم کر دیئے۔
داتا دربار میں 2000 کے قریب شہریوں کو اعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی، درخواست فارم کیساتھ قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لازمی قرار دیا گیا۔
پاسپورٹ سائز تصاویر اور متعلقہ تھانے سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی لینا ہو گا، جمع ہونیوالی درخواستوں کو سپیشل برانچ بھجوایا جائے گا، سپیشل برانچ سے کلیئرنس ملنے والوں کو اعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔
