اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑ دیئے: شاہد خاقان عباسی

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(لاہور نیوز) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست دانوں نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑ دیئے۔

جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین توڑ کر اور جبر سے ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان عوام کا نمائندہ نہیں ہے، پارلیمان کی دوتہائی اکثریت پیسے دے کر ایوان پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے ایسے لوگ عوام کے فیصلے کر رہے ہیں، سیاست دانوں  نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے سب اصول چھوڑ دیئے، جب الیکشن چوری ہو گا تو ملک میں سیاسی انتشار ہی ہو گا۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھاکہ ہم  نے ملک کے اس نظام کو بدلنا ہے، جب سیاست دوسرے کو جیل میں ڈالنے کا نام ہو تو ملک کا نقصان ہوتا ہے، حکمران عوام کی تکالیف کو سمجھیں، ملک کے حالات کو بہتر کرنے کے لیے ہم  نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

شاہدخاقان عباسی  نے مزید کہا کہ آج ایک دفتر کا افتتاح ہوا ہے یہ سلسلہ بڑھتا جائے گا، ہماری جماعت ملک کے نظام کو بدلنے کی جماعت ہے، عوام تینوں بڑی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں، عوام کو متبادل جماعت چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے