اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • یورو قیمت خرید: 302.08 قیمت فروخت : 302.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.97 قیمت فروخت : 362.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.82 قیمت فروخت : 177.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.43 قیمت فروخت : 196.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 316800 دس گرام : 271600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290398 دس گرام : 248965
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3530 دس گرام : 3029
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان اور قطر کا انسداد منشیات بارے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

20 Feb 2025
20 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان اور قطر کے مابین انسداد منشیات بارے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسی الخطیر  نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر قطر کے سفیر  نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جلد قطر کا دورہ کر کے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔

انہوں  نے کہا کہ انسداد منشیات بارے خلیجی ممالک کی کانفرنس اپریل میں اسلام آباد میں ہو رہی ہے، اس کانفرنس میں قطر  کے انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک کے ساتھ قریبی اشتراک کار چاہتے ہیں۔

قطری سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے، تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles