اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • یورو قیمت خرید: 302.08 قیمت فروخت : 302.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.97 قیمت فروخت : 362.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.82 قیمت فروخت : 177.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.43 قیمت فروخت : 196.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 316800 دس گرام : 271600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290398 دس گرام : 248965
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3530 دس گرام : 3029
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ڈویلپمنٹ پروگرام کے نفاذ کا فیصلہ

20 Feb 2025
20 Feb 2025

(لاہور نیوز) تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم لانے کیلئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ میں جاری منصوبوں کا جا ئزہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت جاری پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189 شہروں کا پلان طلب کرلیا ، منصوبے کے مطابق سیوریج،واٹر ڈرینج، بارش کے پانی کے نکاس، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اورڈسپوزل سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے ، واٹر سٹوریج ٹینک میں ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

اجلاس کےدوران شہروں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی پائپ لائن مناسب فاصلے پر بچھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ صاف پانی کو سیوریج لائن میں مکس ہونے سے بچانے کیلئے مناسب فاصلے پر متوازی بچھایا جائے گا ، ہر صوبائی حلقے میں 30،30 کلومیٹر روڈز کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔

دوران اجلاس پنجاب میں ماڈل ویلیج بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ نے ماڈل ویلیجز بنانے کی منظوری دے دی ، مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدر آمد کیلئے فوری اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبہ کے عوام مستفید ہوں گے، سیوریج کا مؤثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر شہر میں مسائل کا سامنا ہے، سیوریج کا دیرپا اور محفوظ سسٹم بنانے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گی۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles