
20 Feb 2025
(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 5 ارب 17 کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہو گئے۔
فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 65 ویں اجلاس میں دی گئی، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل کی شرکت ہوئی، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔
قذافی سٹیڈیم میں نکاسی آب کے بہتر انتظام کیلئے 2 ارب 3 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔