اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مجھ پرکوئی پریشر نہیں، ماضی کو بھلا کر نئے دن کیلئے تیار ہوں: بابر اعظم

18 Feb 2025
18 Feb 2025

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلئے بہتر سے بہتر پرفارم کروں، مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ماضی کی باتیں بھلا کر نئے دن کیلئے تیار ہیں۔

قومی ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہےکہ 2017 سے اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے لیکن ہمارا عزم وہی ہے، پاکستان میں طویل عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ ہو رہا جس پر ہر کوئی پرجوش ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہےکہ 2017 کی بہترین یادوں میں فخر کی سنچری، عامر کا سپیل اور میچ کے آخری لمحات ہیں، چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد 8 سال میں بہت کچھ بدلا، اس اسکواڈ کے چند پلیئرز اب ٹیم میں ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا آپ پر انحصار کرنا ایک مثبت احساس دیتا ہے، میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہےکہ ٹیم کے لیے بہتر سے بہتر پرفارم کروں، مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ماضی کی باتیں بھلا کر نئے دن کے لیے تیار ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ہو گا، پاکستان میں کرکٹ ہر کسی کو متحد کرتا ہے تاہم ہر کوئی پاکستان کی فتح کیلئے دعا گو ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے