18 Feb 2025
(لاہور نیوز) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔
فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔
اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل نے طے کیا ہے کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لئے فٹ نہیں ہو پائیں گے، نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں لوکی فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کر لیا گیا ہے۔
