(ویب ڈیسک) ہارس اینڈ کیٹل شو کے سلسلہ میں لاہور ریسلنگ مقابلے جاری ہیں ، لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دنگل کی تیاری کیلئے دیسی کشتی مقابلے کیے جا رہے ہیں۔
صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری ارشد ستار کی ہدایت پر مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ کالا پہلوان کی زیر نگرانی ہونے والے مقابلوں میں 30 چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں۔ بڑی کشتیوں میں ماما پہلوان ،اعظم خان اور حسن علی پہلوان نے کامیابی حاصل کی۔
صدیق پہلوان کے اکھاڑے میں کالا پہلوان نے فاتح پہلوانوں کو نقد انعامات سے نوازا۔ قومی ریسلنگ کوچ فریدعلی، شاہد کھوئے والا ، عادل بٹ ، ببا پہلوان نے معاونت کی۔ مہر وقاص ، مہر شہزاد ،خلیفہ مٹھو، جہان خان نے معاونت کی ۔ پہلوانوں کی دستار بندی بھی کی گئی۔
ہارس اینڈ کیٹل شو کے سلسلے میں دنگل 19 فروری کو ریس کورس پارک میں ہوگا۔ مہر اکرم عرف کالا پہلوان کا کہنا تھا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں تاریخی دنگل کروائیں گے۔
