18 Feb 2025
(لاہور نیوز) جعلی امیدواروں سے پیپر حل کروانے پر 82 طلباء پر آئندہ 6 امتحانات دینے کی پابندی لگا دی گئی۔
لاہور بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ 82 امیدوار آئندہ 3 سال بورڈ کا کوئی بھی امتحان نہیں دے سکیں گے، ان کی جگہ جعلی امیدوار مختلف امتحانی مراکز میں پرچہ حل کر رہے تھے، جعلی امیدواروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق مقدمات اور کارروائی کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا تھا 6 امتحانات کی پابندی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں جماعت کے امیدواروں پر لگائی گئی ہے، امیدوار اپنی جگہ دوسرے طالب علم کو امتحان دلوانے سے گریز کریں، میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز 4 مارچ سے ہو رہا ہے۔
