اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

44 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ: پاکستان کی چھٹی پوزیشن

18 Feb 2025
18 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سائیکلٹس نے تھائی لینڈ میں ہونے والی 44ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی ٹیم نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 تمغے حاصل کئے، جن میں دو سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں جو کہ ایشین سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان کی اب تک کی بہترین کامیابی ہے۔

قومی سائیکلسٹ علی الیاس جاوید نے انفرادی ٹائم ٹرائل میں گولڈ اور روڈ ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا، رابعہ غریب جس نے روڈ ریس میں سونے اور انفرادی ٹائم ٹرائل میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ زینب جس نے انفرادی ٹائم ٹرائل اورروڈ ریس کیٹیگریز میں کانسی کے دو تمغے حاصل کئے۔

پاکستان کے سائیکل سواروں نے نہ صرف انفرادی ریس میں فتح حاصل کی بلکہ ایشیائی اور قومی دونوں سطحوں پر بھی نئے ریکارڈ بنائےجس سے بین الاقوامی سائیکلنگ میں ملک کی بڑھتی ہوئی حیثیت کو اجاگر کیا گیا، ایس ایس جی سی سپورٹس بورڈ نے اس تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے