اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

17 Feb 2025
17 Feb 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی ٹیکس وصول کرنے کیخلاف درخواست دائر ہو گئی جسے سماعت کیلئے مقرر بھی کر دیا گیا۔

درخواست محمد سجاد بلوچ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ موٹر وے پر اسلام آباد سے لاہور سفر کیا تو 1210 کے بجائے 1510 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا گیا۔

سجاد بلوچ  نے درخواست میں کہا کہ این ایچ اے نے 31 جنوری کو ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے 25 فیصد زائد ٹیکس وصول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار  نے استدعا کی کہ کیش ادائیگی کرنے والی گاڑیوں سے اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی کو غیر آئینی قرار دیا جائے، ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست 18 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر سماعت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے