اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کیخلاف تحریک منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

17 Feb 2025
17 Feb 2025

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کیخلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، ملک میں غریب کے لیے تعلیم اور روزگار کے دروازے بند ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا ہے کہ مڈل کلاس طبقہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے تاہم مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ہم مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے