17 Feb 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع 23 اور 24 فروری کو رائیونڈ میں ہو منعقد گا جس میں شہر کی تبلیغی جماعتوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہری شرکت کریں گے، اجتماع میں معروف علماء کرام کے بیانات ہوں گے اور 24 فروری کو خصوصی دعا بھی ہو گی۔
واضح رہے کہ ہر سال تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے علاقہ میں منعقد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں۔
