اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مرحلہ وار سرکاری اداروں کی نجکاری کریں گے: وفاقی وزیر اقتصادی امور

17 Feb 2025
17 Feb 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا کہ مرحلہ وار سرکاری اداروں کی نجکاری کریں گے، رواں سال پہلے مرحلے میں 10 سے زائد سرکاری اداروں کی نجکاری کا ہدف ہے۔

عالمی بینک کے وفد کی وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عالمی بینک کا تیسرا بڑا وفد آنا خوش آئند ہے۔احد چیمہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کریں گے، پی آئی اے اور باقی اداروں کی نجکاری اگلے مرحلے میں ہوگی۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ اگلے 3 سے 4 برسوں میں تقریباً 50 سرکاری اداروں کی نجکاری کا پلان ہے، عالمی بینک کے تعاون سے پاور سیکٹر کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔احد چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے لئے تحقیق اور ماڈلز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور نے کہا کہ آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں نوجوانوں اور خواتین کی تربیت کے پروگرامز جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے