17 Feb 2025
(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیو یارک پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم، سفیر عاصم افتخار اور قونصل جنرل عامر اتوزئی نے نیو یارک پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
