اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سرفراز احمد کب کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں؟سابق کپتان نے لب کشائی کردی

16 Feb 2025
16 Feb 2025

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو کسی نہ کسی وقت کرکٹ کو خیرباد کہنا پڑتا ہے، جب میں محسوس کروں گا کہ میرا وقت ختم ہو چکا تو خود کھیل کو چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کراچی میں اپنے آبائی علاقے بفرزون اور بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جس گلی میں پیدا ہوا آج بھی وہیں رہتا ہوں، وہاں کے لوگ مجھے بےحد پیار کرتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کی شروعات بھی کراچی کی انہی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ سے کی، ہوسکتا ہے کہ میری آنے والی زندگی بھی وہیں گزرے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیریئر میں میری کامیابی کا راز انہی گلیوں کی کرکٹ اور محنت میں پوشیدہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے