اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں ہونیوالے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

16 Feb 2025
16 Feb 2025

(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے چار میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے چار میچوں کے لیے اضافی ٹکٹیں دستیاب کر دی گئی ہیں، اضافی ٹکٹیں بھارت کے تین لیگ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے لئے ہوں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 20 فروری کو بنگلا دیش کے ساتھ بھارت کے ابتدائی گروپ میچ کے لیے ٹکٹس دستیاب ہیں جبکہ آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ (23 فروری) اور نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ (2 مارچ) کی ٹکٹیں بھی دستیاب ہوں گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں منگل 4 مارچ کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے لیے بھی محدود ٹکٹس دستیاب ہوں گی جبکہ فائنل کی ٹکٹیں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد خریداری کے لیے دستیاب ہوں گی۔

خیال رہے کہ 19 دن تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلوں میں دنیا کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں 15 میچوں میں حصہ لیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے